ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / امریکی صدر جلد ہی افغانستان کے متعلق نئی حکمت عملی کا اعلان کریں گے:امریکی میڈیا

امریکی صدر جلد ہی افغانستان کے متعلق نئی حکمت عملی کا اعلان کریں گے:امریکی میڈیا

Fri, 04 Aug 2017 23:34:01    S.O. News Service

واشنگٹن،4اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر جلد ہی افغانستان کے متعلق نئی حکمت عملی کا اعلان کریں گے،امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کونسل کے ارکان سے ملاقات کی ہے،جس میں انہوں نے افغانستان سے متعلق تبادلہ خیا ل کیا۔واضح رہے گزشتہ ماہ امریکہ کے سیکرٹری آف سٹیٹ ٹیلرسن کاایک بیان بھی سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے متعلق موجودہ پالیسیوں کو دیکھا جا رہا ہے کیونکہ  افغانستان میں حالات ٹھیک نہیں ہیں ہمیں اس حوالے سے ایسے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کہ حالات مزید خرابیوں کی طرف نہ جائیں۔


Share: